محمد حفیظ پر دو بار پابندی لگ چکی ہے۔ امپائرز کو دوبارہ شبہ ہو تو وہ حفیظ کے خلاف آئی سی سی کو پھر رپورٹ کر سکیں گے۔ #Cricket #Pakistan #MuhammadHafeez #BowlingAction #ICC #InternationalCricket
’کیا تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے والا ہے‘
#اوپیک رکن ممالک آٹھ برس بعد پہلی مرتبہ معدنی تیل کی یومیہ پیداوار کم کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔
افغان صوبہ بامیان کی چٹانوں میں کھود کر بنائے گئے بدھا کے دو مجسمے کئی صدیوں تک وہاں کے باسیوں کی محبت اور لگاؤ کا مرکز رہے۔ تاہم طالبان نے اپنے دور حکومت میں ان مجسموں کو تباہ کر دیا تھا۔
ڈی ڈبلیو سائنس میگزین:
ٹیکنالوجی، نت نئی دریافتوں اور لائف اسٹائل سے متعلق ڈی ڈبلیو کے سائنس شو، سوال کے اس پروگرام میں دیکھیے سمندری حیات پر طویل المدتی ریسرچ، پلاسٹک کی بوتلیں کیسے بن رہی ہیں کار آمد اور پرتگال کا دلفریب اور آرام دہ، شیشے کی دیواروں والا گھر۔
ڈی ڈبلیو سے عالمی خبریں
سننے کے لیے لنک کلک کیجیے: http://dw.com/p/2TW5X
چند سال قبل اسلام قبول کرنے والا 51 سالہ ہسپانوی نژاد جرمن کولون میں اپنے ہی انٹیلیجنس ادارے کے ہیڈ کوارٹر پر مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ #Germany #Islamist #BfV #Intelligence #SecretService #Spy
ورلڈ فوڈ پروگرام کی خاتون ترجمان بیٹینا لوئشر نے کہا کہ ’شہری ایک ایسی صورتِ حال برداشت کر رہے ہیں، جو اس شہر کو آہستہ آہستہ ایک جہنم میں تبدیل کرتی جا رہی ہے‘۔
سماعت فرمائیے ڈی ڈبلیو کا تازہ ترین ایف ایم ورلڈ نیوز بلیٹن #DWUrduNews
http://dw.com/p/2TVLe
#مہاجرت: ’مہاجرین کی امیدیں پھر بھی برقرار‘
ہنگری کی حکومت غیر قانونی مہاجرین کی آمد کو روکنے کی خاطر مختلف اقدامات کر چکی ہے۔ بارڈرز پر باڑیں، سرحدی گارڈز میں اضافہ اور نگرانی کے نت نئے طریقے۔ اب اس مقصد کی خاطر بوڈاپسٹ حکومت نے ایک نیا منصوبہ تجویز کیا ہے۔
پاکستانی زیرانتظام کشمیر کے رہائشی ان دنوں زیر زمین محفوظ پناہ گاہیں تعمیر کرنے میں لگے ہیں۔ 1990ء کی دہائی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ عوام سرحد پار فائرنگ کے خطرے کے پیش نظر ایسا کر رہے ہیں۔
- Media/News Company
- News/Media Website
- Broadcasting & Media Production in Bonn, Germany






























