Photos
Videos
15-04-2018
42
6
Dated:12-03-2016 ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام شیخ خلیفہ سپورٹس کمپلیکس میں جشن بہاراں میلہ کے دوسرے روز بین الاقوامی شہرت یافتہ سنگر”فلک شبیر“اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ تقریب میں موجود نوجوان بھنگڑے ڈال رہے ہیں
148
23
Dated:12-03-2016 ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام شیخ خلیفہ سپورٹس کمپلیکس میں جشن بہاراں میلہ کے دوسرے روز بین الاقوامی شہرت یافتہ سنگر”فلک شبیر“اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ تقریب میں موجود نوجوان بھنگڑے ڈال رہے ہیں
60
22
Posts

Dated:21-04-2018
فاطمہ فرٹیلائزر کے تعاون سے صادق کلب میں جمنازیم اینڈ سنوکر کلب کی نئی عمارت کی تعمیر و اپ گریڈیشن کا افتتاح جنرل منیجر ایڈمن اینڈ سروسز فاطمہ فرٹیلائزر برگیڈئیر(ر)سید شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کے ہمراہ کیا۔اس موقع پر چوہدری محمد رفیق، اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد عبدالروف مہر، ڈاکٹر عبدالماجد خان، ڈاکٹر عمر فاروق، حاجی غلام کبریا سمیت دیگر ممبران موجود تھے۔تفصیل کے مطابق صادق کلب رحیم یارخان میں جمنازیم ، سنوکر کلب سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے ص...در صادق کلب/ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے فاطمہ فرٹیلائز کمپنی سے تعاون حاصل کیا تھا جس پر جنرل منیجر فاطمہ فرٹیلائزر سید شوکت علی نے ایک خطیر رقم اس کے لئے فراہم کی تھی ۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برگیڈئیر(ر)سید شوکت علی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا صحت مندانہ اور فلاحی سرگرمیوں میں خصوصی دلچسپی رکھنے والی شخصیت اور ڈپٹی کمشنر کی ذاتی کاوشوں کے باعث صادق کلب نے قلیل مدت میں بہترین سہولیات اپنے ممبران کو فراہم کی ہیں تاہم فاطمہ فرٹیلائز کمپنی نے ہمیشہ صحت مندانہ اور فاحی سرگرمیوں میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور آئندہ بھی اس روایت کو برقرار رکھا جائے گا۔اس موقع پر چوہدری محمد رفیق اور ڈاکٹر عمر فاروق نے برگیڈئیر (ر)سید شوکت علی اور ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

See More

Dated:21-04-2018
ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے مطابق ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹرز کے خلاف بھر پور انداز سے کریک ڈاﺅن کیا جائے اور ضلع کے کسی بھی گاﺅں ، قصبہ یا گلی اور محلہ میں عطائی ڈاکٹرز کو قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہ دی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عطائی ڈاکٹرز کے خلاف جاری مہم کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن شاہنواز چاچڑ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بہاولپور ڈویژن ڈ...اکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی، اسسٹنٹ کمشنرز عبدالروف مہر، احمد رضا، عامر حسین، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر آغا توحید احمد خان، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ اسد اللہ سمیت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور ڈرگ انسپکٹرز موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے ہدایت کی کہ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو عطائی ڈاکٹرز اور ممنوعہ و خیر معیاری ادویات کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے بھی فوکل پرسن نامزد کیا جائے جو مقدمات کے فوری اندراج میں محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرے۔ایس پی انوسٹی گیشن شاہنواز چاچڑ نے کہا کہ ضلعی پولیس محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور عطائی ڈاکٹرز کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے گا۔انہوں نے محکمہ پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی لیگل کو فوکل پرسن نامزد کرتے ہوئے کہا کہ عطائی ڈاکٹرز کے خلاف مہم میں مقامی تھانہ کی مدد حاصل کی جائے تمام ایس ایچ اووز کو اس ضمن میں ہدایات جاری کر دی جائیں گی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 89انسپکشن کے دوران32عطائی ڈاکٹرز کی دکانوں کو سیل،33کے خلاف پی ایچ سی ایکٹ کے تحت کاروائی،7مقدمات درج کیئے گئے ہیں جبکہ1سیمپل اور 1کیس ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ریفر کیا گیا ہے۔

See More
Image may contain: 2 people, people sitting
Image may contain: 7 people, people sitting and indoor
Image may contain: 2 people, people sitting
Image may contain: 5 people, people sitting and indoor
Posts