Red Workers Front
about 2 years ago

#کراچی
#پریس_کلب
#احتجاجی_مظاہرہ
آج ریڈ ورکرز فرنٹ اور پروگریسیو یوتھ الائنس کراچی کے ساتھیوں نے سیلاب زدگان کو ریلیف دینے میں ناکام اور نا اہل ریاستی مشینری اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی ، کراچی یونیورسٹی، وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ ساتھ پاکستان اسٹیل اور محکمہ تعلیم کے محنت کشوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے حکمران طبقے کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔ شرکا سے پروگریسیو یوتھ الائنس کے رہنما آنند پرکاش اور جنید بلوچ کے علاوہ داؤد یونیورسٹی کے پروگریسیو یوتھ الائنس کے کارکن جلال جان، پاکستان اسٹیل پروگریسو یونین کے نوید آفتاب اور ریڈ ورکرز فرنٹ کے رہنما پارس جان نے خطاب کیا۔

No photo description available.
No photo description available.
No photo description available.
No photo description available.
No photo description available.
+3
26
2
13