Red Workers Front
about 6 months ago

#کراچی
#ریڈورکرزفرنٹ
#مرکزی_ورکرز_سوشلسٹ_سکول
بروز ہفتہ اور اتوار کراچی میں ریڈ ورکرز فرنٹ کی جانب سے مرکزی ورکرز سوشلسٹ سکول کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی سمیت ملک بھر سے نجی صنعتوں اور عوامی اداروں کے محنت کشوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس کے علاوہ سکول میں نوجوان اور طلبہ بھی بھر پور جوش و جذبے کیساتھ شریک ہوئے۔سکول میں آئی ایم ٹی کے برطانوی سیکشن کے دو کامریڈز نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
دو روزہ سکول میں عالمی مزدور تحریک کے ابھار،عالمی و ملکی تناظر،نظریہ قدر زائد،مار...کسی نظریہ ریاست،جنوبی ایشیاء میں مزدور تحریک کی تاریخ اور ریڈ ورکرز فرنٹ کی حاصلات اور فرائض جیسے موضوعات پر بھرپور سیشن ہوئے جن میں محنت کشوں نے بھرپور دلچسپی لی اور بحث میں حصہ لیا۔اس کے ساتھ ساتھ لاہور سے آئی انقلابی نوجوانوں کی تھیٹر ٹیم نے "مشین" نامی اسٹریٹ تھیٹر بھی پیش کیا جسے محنت کشوں نے بے حد سراہا۔
سکول میں جہاں ایک طرف واپڈا، ریلوے، پیرامیڈیکس، پوسٹ آفس، کراچی
یونیورسٹی، پاکستان اسٹیل ملز، ٹیچرز یونین، کے ایم سی، کلریکل سٹاف، پورٹ قاسم جیسے عوامی اداروں کے محنت کشوں نے بھرپور شرکت کی وہیں دوسری طرف جنرل ٹائرز، آئی آئی ایل، یونین ٹیکسٹائل، حبیب یونیورسٹی، گیٹز فارما، میرئیٹ پیکیجنگ، پکسار، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون، اوپل لیبارٹریز، الدانیال پیکیجنگ، یونس ٹیکسٹائل جیسی نجی صنعتوں اور اداروں کے ورکرز کی ایک بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔
تفصیلی رپورٹ جلد ہماری ویب سائیٹ پر شائع ہوگی۔

See more
No photo description available.
No photo description available.
No photo description available.
No photo description available.
No photo description available.
+21
112
19
90