#کراچی #یوم_مئی2024
آج ریڈ ورکرز فرنٹ کی جانب سے لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں اسپتال چورنگی سے داؤد چورنگی تک محنت کشوں کے عالمی دن کی مناسبت سے شاندار احتجاجی مزدور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا مقصد شکاگو کے مزدور شہداء کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ محنت کشوں کے موجودہ مسائل اور خاص کر کم از کم اجرت ایک لاکھ روپے مقرر کرنے کے مطالبے پر عملدرآمد کرانا تھا۔
ریلی میں جنرل ٹائرز، آئی آئی ایل، شبیر ٹائلز، گل احمد، یونس ٹیکسٹائل، الکرم ٹیکسٹائل، زمان ٹیکسٹائل، پاکستان ریلوے، کے ایم سی، پاکستان اسٹیل، میریٹ پیکجنگ کے محنت کش ساتھیوں کے علاؤہ سچل گوٹھ، کراچی یونیورسٹی، ماروی گوٹھ کے علاقے کے ساتھیوں سمیت ریڈ ورکرز فرنٹ اور پروگریسیو یوتھ الائنس کے نوجوان طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔
مکمل رپورٹ جلد شائع کی جائے گی۔




