Red Workers Front
about a month ago

#لاہور
#ریڈورکرزفرنٹ
#مزدور_سیمینار
#نجکاری_کیخلاف_جنگ
آج یوم مئی 2024 کے سلسلے میں ریڈ ورکرز فرنٹ کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں ایک مزدور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا "نجکاری کیخلاف جنگ! کیسے لڑا جائے؟"....
سیمینار میں واپڈا،پی ٹی سی ایل،ریلوے،پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن،شیخ زید ہسپتال لاہور(الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن)،آل پاکستان کلاس فور ملازمین ایسوسی ایشن،پنشنرز ایسوسی ایشن سمیت دیگر کئی عوامی اداروں کے محنت کشوں،یونین نمائندوں اور مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے شرکت کی۔
مقررین اور شرکاء نے آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں کی جانب سے مختلف عوامی اداروں پر نجکاری کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے نجکاری کیخلاف تمام محنت کشوں کی ایک متحد نجکاری مخالف تحریک کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا۔مزید برآں ملکی و عالمی سیاسی و معاشی صورتحال،سرمایہ داری کے عالمی بحران اور غزہ پر جاری اسرائیلی بربریت کے حوالے سے بھی بحث کی گئی۔ریڈ ورکرز فرنٹ سے تعلق رکھنے والے مقررین نے اپنی بات رکھتے ہوئے محنت کشوں کی ایک کمیونسٹ انقلابی پارٹی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
سیمینار کے اختتام پر محنت کشوں اور کسانوں کے حقوق اور غزہ کے مظلوم عوام کے حق میں مختلف قرار دادیں منظور کی گئیں جس میں لاہور سمیت تمام شہروں کی سطح پر نجکاری مخالف کمیٹیوں کی تشکیل کی تجویز بھی شامل ہے۔
تفصیلی رپورٹ جلد ہماری ویب سائیٹ پر شائع ہو گی۔

See more
May be an image of 9 people
May be an image of 10 people, people studying and text
May be an image of 11 people and people smiling
May be an image of 3 people
May be an image of 5 people and people smiling
+14
30
1
33