#احتجاجی_یکجہتی_کیمپئین
#کراچی
#سیلاب_زدگان
#کورنگی_انڈسٹریل_ایریا
ریڈ ورکرز فرنٹ کراچی اور پروگریسیو یوتھ الائنس کراچی کی احتجاجی اور یکجہتی کیمپین کے چوتھے روز سنگر (انڈس) چورنگی کورنگی انڈسٹریل ایریا پر کیمپ لگایا گیا۔ اور مختلف صنعتوں کے گیٹ پر احتجاجی پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔ مزید برآں آدم جی انجینئرنگ کے محنت کش جنید بلوچ کی برطرفی پر آدم جی انجینئرنگ کے محنت کشوں اور سی بی اے جنرل سیکرٹری نے ریڈ ورکرز فرنٹ کی ٹیم سے اہم ملاقات بھی کی جس میں اس مسئلے کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔




