Red Workers Front
about a month ago

#واہ_کینٹ
#رنگ_مزاحمت_مشاعرہ
#بسلسلہ_یوم_مزدور2024
مورخہ 04 مئی 2024 بروز ہفتہ فیض ہال، واہ کینٹ میں ریڈ ورکرز فرنٹ کے زیرِ اہتمام رنگِ مزاحمت کے عنوان سے ایک مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ۔
مشاعرے کی صدارت احمد فرہاد نے کی جب کہ مہمانِ خصوصی شعیب کیانی اور مظہر حسین سیّد تھے ۔ ...
تقریب کا آغاز احسان عباس نے حبیب جالب کے ترانے ”ظلم رہے اور امن بھی ہو “سے کیا ۔
مشاعرے کے آغاز میں مشاعرے کے عنوان کے حوالے سے گفتگو بھی کی گئی ۔
محمد توفیق جو مصنف اور سفرنامہ نگار ہیں انھوں نے مزاحمتی شاعری پر گفتگو کرتے ہوئے آمریت اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف شعرا کی مزاحمت کو سراہا ۔
حسن نواز خٹک صدر پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن نے گفتگو کرتے ہوئے مزدورں کے مسائل کا ذکر کیا شعرا سے گذارش کی کہ مزدوروں کے مسائل کو موضوع بنائیں ۔
یاسر ارشاد نے قومی اور عالمی سیاسی صورتحال کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر سرمایہ دارانہ نظام اور سامراج کیخلاف مزاحمت اور تحریکوں کا ایک نیا دور جنم لے رہا ہے اور بوسیدہ قیادتیں دم توڑ رہی ہیں ۔ مزدور رہنماؤں اور شاعروں اور ادیبوں کا اس منظرنامے سے آگاہ رہتے ہوئے اس کے ساتھ چلنے کی ضرورت ہے تاکہ سرمایہ دارانہ نظام کو اکھاڑ کر ایک سوشلسٹ نظام کی راہ ہموار کی جائے ۔
مشاعرے میں شعرا کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اپنے کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا ۔
اہم شعرا میں ، عامر آزاد ، میثم نقوی ، راشد علی راشد ، عمران نذیر مانی ، طالب انصاری ، احسان عباس ، وحید ناشاد ، ضیاالمصطفے ٰ تُرک ، وحید قریشی ، غنی خان ، جواد حمید ، فیصل ساغر ، حسن علی طاہر ،تصور حسین تصور اور طارق دریا شامل تھے ۔
ثاقب جاوید کی عمدہ نظامت نے حاضرین کو تر تازہ رکھا ۔
ملک آصف محمود جو اس فیض ہال کے مالک ہیں وہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
چوہدری عطاالرحمن ، راجہ اعجاز گوہر ، راجہ سعید اکبر سمیت بہت سی اہم سماجی شخصیات نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔
آخر مہمانان خصوصی ، مظہر حسین سیّد ، شعیب کیانی اور صدرِ محفل احمد فرہاد نے اپنی غزلیں اور نظمیں پیش ۔ اور حاضرین میں انقلابی جوش و جذبے کو متحرک کیا ۔

See more
May be an image of 7 people and text
May be an image of 13 people and beard
May be an image of 9 people, people studying and text
May be an image of 7 people and hospital
May be an image of 2 people, dais and text
+10
25
1
24