آج 20 اکتوبر کو پروگریسو یوتھ الائنس پختونخوا کے انقلابی ساتھیوں نے پشاور یونیورسٹی میں خیبر پختونخوا پر مسلط کی گئ حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے خلاف "پختونخوا امن کانفرنس؛ دہشتگردی کیخلاف طبقاتی جنگ" کے عنوان سے طلبہ کانفرنس منعقد کیا جس میں پشاور یونیورسٹی، زرعی یونیورسٹی، اسلامیہ یونیورسٹی پشاور اور دیگر کئ تعلیمی اداروں سے سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ کیساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے سے نوجوانوں، اساتذہ اور سیاسی کارکنان نے شرکت کی۔
اس کانفرنس میں انقلابی سوشلسٹ تنظیم ائی ایم ٹی IMT(لال سلام) کے رہنما کامریڈ آدم پال اور پی ٹی ایم کے رہنما منظور پشتون نے شرکت کی اور نوجوانوں سے خطاب کئے۔ مقررین نے پختونخوا میں خاص طور پر اور عمومی طور پر پورے پاکستان میں دہشتگردی کو مسلط کرنے کی ریاستی پالیسی پر سخت تنقید کی اور یہ واضح کیا کہ یہاں کے کروڑوں عوام، مزدوروں، کسانوں، مظلوم قومیتوں، طلبہ اور نوجوانوں پر سامراجی مفادات کے تحت دہشتگردی کو مسلط کرنے کی پالیسی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آخر میں کامریڈ آدم پال نے پورے ملک اور خاص کر خیبر پختونخوا میں دہشت گردی سمیت بے روزگاری، مہنگائی، لاعلاجی، غربت، تعلیمی محرومی، جمہوری حقوق پر پابندی، قومی جبر اور صنفی جبر جیسے جملہ مسائل کیخلاف تمام تفریقوں کو رد کرتے ہوئے ایک طبقاتی جدوجہد کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا۔ جہاں امیر اور غریب کی تقسیم پر مبنی اس سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مزدور، کسان، طلبہ، خواتین اور مظلوم قومیتیں ملکر انقلابی جدوجہد کر سکیں۔