ظریف شہید آڈیٹوریم گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ میں پروگریسو یوتھ الائنس، بلوچستان کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے "ہلہ بول" یوتھ کنونشن کی تصویری جھلکیاں۔
صوبہ بھر سے کنونشن میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ، محنت کشوں اور سیاسی کارکنان نے شرکت کی۔
...یہ کنونشن مفت تعلیم، طلبہ یونین کی بحالی، تعلیمی بجٹ میں اضافے، ہراسمنٹ کے خاتمے، بے روزگاری کے خاتمے، ہاسٹلز اور ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کے حصول کے لیے اور قومی جبر و جبری گمشدگیوں سمیت سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف منعقد کیا گیا۔
تفصیلی رپورٹ جلد ہماری ویب سائٹ پر شائع کر دی جائے گی۔




